انسانیت نیوز

پاکستان کی ہونہار رائیٹر حافظہ تہذیب النساء نے نیشنل یوتھ ایوارڈ حاصل کر لیا۔۔۔۔۔۔۔

حافظہ تہذیب النساء کو پہلے بھی ایسے کئی سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
تحصیل فورٹ عباس ڈگی محلہ کے محمد اصغر کی صاحبزادی حافظہ تہذیب النساء نے اردو ادب میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر نیشنل یوتھ ایوارڈ حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔ آپ رائیٹر، کالم نگار ، افسانہ نگار، ناول نگار شاعرہ موٹیویشنل سپیکر اور سوشل ورکر ہیں۔ پاکستان کے مختلف میگزین اور اخبارات میں لکھتی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ سٹوڈینٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ رائیٹر ہیں۔اب تک مختلف اخبارات اور ویب سائٹس کی طرف سے انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا جا چکا ہے۔ بیرون ملک

حافظہ تہذیب النساء

مختلف اداروں نے آپ کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد میں والنٹیئر فورس پاکستان کی طرف سے بیسٹ رائیٹر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
ان کا مقصد قلمی جدوجہد ، ملکی خدمت ، طلبہ کو اپنے ٹیلنٹ سے آگاہی اور معاشرے میں پھیلے ذات پات کے فسادات کا خاتمہ ہے۔ آپ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ کا کہنا ہے ۔ کہ میں بغیر کسی بھی خوف کے آخری سانس تک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے جدوجہد کرتی رہوں گی۔ اور پاکستان کی بیٹی ہونے کا حق ادا کروں گی۔

Muhammad Asad