—TWO DAYs CRASH LEARNING PROGRAM—- Department of applied psychology

راحیلہ طاہر۔اپلائیڈ سائیکو لوجی ڈیپارٹمنٹ۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

رائٹر راحیلہ طاہر

میرا نام راحیلہ طاہر ہے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپلائیڈ سائیکو لوجی ڈیپارٹمنٹ کی طالب علم ہوں۔میں آج اپنے ڈیپارٹمنٹ میں رونما ہونے والی کچھ تبدیلیوں کو بروئے کار لانا چاہتی ہوں کوئی گھر ہو،کوئ دفتر ہو یا کو تعلیمی ادارہ ہو جب تک وہاں کا سربراہ اپنے ماتحت عملے کے ساتھ اپنے گھر کے افراد کے ساتھ تعاون نہیں کرتا وہ ادارہ کبھی ترقی نہیں کرتا ۔یہاں میں اپلائیڈ سائیکو لوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایک نامور ہستی ایک رحمت دل اور سادہ شخصیت کے مالک چئیر مین ڈاکٹر محمد سلیم کی شخصیت پہ چند الفاظ لکھنا چاھتی ھوں۔ان کی زیر نگرانی اس ڈیپارٹمنٹ میں بھت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں جن سے سائیکو لوجی کے طالب علموں کو بہت کچھ نیا سیکھنے کا موقع ملا۔

خاص طور پہ

—TWO DAYs CRASH LEARNING PROGRAM—-FOR BS 7th,8th & Msc 4th

گروپ فوٹو

اس پروگرام کا انعقاد کروایا گیا ان دو دن میں تمام پروفیسرز نے مختصر وقت میں ہمیں بہت کچھ بتایا بہت کچھ سمجھایا اور ہم نے بہت کچھ سیکھا ہمیں سیکھنے کا بہت اچھا موقع فراہم کیا گیا ۔اپلائیڈ سائیکو لوجی ڈیپارٹمنٹ کے معزز چئیر مین ڈاکٹر محمد سلیم اور دیگر اساتذہ نے اپنے طالب علموں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس پلیٹ فارم پہ اکٹھا کر کے نہ صرف ان کی تعلیمی سرگرمیوں پہ نظر ثانی کی جاتی ہے بلکہ تمام نئے آنے والے اور پہلے سے زیر تعلیم طلباء کو ایک دوسرے سے متعارف بھی کروایا جاتا ہے۔

بہت سے طلباء ایسے بھی ہیں جن کا کہنا ہے ہمیں کوئی اور آپشن نہیں ملا تو ہم ہم نے سائیکو لوجی میں ایڈمشن لیا لیکن میں کہوں گی قابلِ فخر بات ہے کہ میں اپلائیڈ سائیکو لوجی کی طالب علم ہوں جہاں نہ صرف اساتذہ بلکہ ڈیپارٹمنٹ کا پورا سٹاف جس میں پروفیسرز کے ساتھ کلیریکل سٹاف بھی شامل ہے  جو اپنے طلباء کے ساتھ بہت زیادہ تعاون کرتے ہیں انہیں معلومات فراہم کرتے ہیں نہیں تو اکثر ڈیپارٹمنٹ میں دیکھا گیا ہے پروفیسرز سے بات کرنا تو بہت دور ہے طلباء اپنے کلیریکل سٹاف سے بہت تنگ ہوتے ہیں جہاں پہ ان کی بات نہیں سنی جاتی طلباء کو آفس میں جا کہ آپ کام کروانے کی اجازت نہیں ہوتی اور یہ میرا ذاتی تجربہ ہے میں بہت دفع ایسا دیکھ چکی ہوں ۔یہ سب ایک ادارے کے سربراہ کی بدولت ہوتا ہے۔الحمد لیلہ ہمارے معزز چئیر مین ڈاکٹر محمد سلیم کی انتھک محنت اور کوششوں سے اپلائیڈ سائیکو لوجی ڈیپارٹمنٹ ترقی کی راہوں پہ گامزن ہے۔اور انشاء اللہ اپلائیڈ سائیکو لوجی ڈیپارٹمنٹ دن بہ دن مزید ترقی کی منازل طے کرے گا۔انشاءاللہ

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *